Search This Blog

Thursday, 14 August 2014

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے علاقے میں جرائم و تسلط پسندی کے جاری رہنے کے حوالے سے صہیونی حکومت کو خبردار کیا



‏‎Sahar Urdu News‎‏ ‏‎M Azhar Abbas‎‏ اور ‏‎Rubab Fatimah‎‏ کے ساتھ
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے علاقے میں جرائم و تسلط پسندی کے جاری رہنے کے حوالے سے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے۔
سید حسن نصراللہ نے لبنان سے شائع ہونے والے روزنامہ الاخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ مستقبل میں صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ میں سیکیورٹی اعتبار سے کسی بھی قسم کی ریڈ لائن کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے لئے ایسا منصوبہ تیار کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف شام میں جو کام انجام دیئے ہیں ان سے بالکل مخلتف ہوگا اور یہ مسئلہ صہیونیوں کے خلاف مقابلے کے لئے، منصوبوں اور مزاحمت کے ہتھیاروں پر اثرانداز نہیں ہوگا۔ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت کے جاری رکھنے پر تاکید کی اور کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے خلاف جنگ کرے تاکہ اسے حقیقی کامیابی حاصل ہو۔ واضح رہے کہ سید حسن نصراللہ کا یہ انٹرویو دو قسطوں میں جمعرات اور جمعہ کی اشاعت میںس شائع ہوگا۔