Search This Blog

Tuesday, 5 August 2014

جعفریہ یوتھ پاکستان حیدرآباد ڈویژن

عُمر بھر سنگ زنی کرتے رہے اہلِ وطن
یہ الگ بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ
ہم مُردہ پرست قوم ہیں جب ہمارے درمیان کوئی مُخلص شخص
ہوتاہے توہم اُسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن جب وہ ہم سے
دُور چلا جاتا ہے تو ہمیں اُسکی قدر و منزلت کا احساس ہوتاہے کہ
ہم نے کیا کھودیا۔
یہی رویہ اپنایا ہم نے شہید قائد کے ساتھ کہ انکا آدھا دورِ قیادت تو
اسی میں گُذر گیا کہ میں بھی آپ ہی کیطرح اک شیعہ ہُوں لیکن افسوس
ہم نے اُنہیں خُون کے آنسو رُلایا اُنکے خُلوص اُنکی نیک نیتی پر شک کرتے
رہے اور اُنکے جانے کے بعد ہمکو اُنکی قدر و قیمت کا اندازہ ہُوا اور آج انکا کُرتا
لئیے پھرتے ہیں ۔ لیکن ہم نے یہیں پر ختم نہیں کیا اب یہی روش ہم شہید کے جانشین
کے ساتھ دوھرا رہے ہیں۔ 
اب بھی وقت اپنے مرکز کے ہاتھ مضبُوط کریں یہی دُشمن کی شکست ہوگی
اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے دُشمن کو شکست دیں
اگر نہیں سنبھلے تو داستاں تک ناہوگی داستانوں میں
مُلتمسِ دُعا: باقر نقوی