Search This Blog

Tuesday, 5 August 2014

Mwm Thatta Yesterday at 8:05am ·

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مطالبات کو قومی اپوزیشن پارٹیز کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا حصّہ بنایا گيا ہے۔ مطالبات یہ ہیں۔
* گلگت بلتستان کو پاکستان کے مکمل آئینی صوبے کی حیثیت دے کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں گلگت بلتستان کی مکمل نمآئندگی یقینی بنای جاۓ گی۔
* تکفیریت آئینی اور قانونی جرم ہے، شیعہ و سنی مسلّمہ اسلامی مکاتب فکر ميں سے کسی کی بھی تکفیر ناقابل تلافی جرم قرار دی جاۓ گی اور اس کے حسبِ ضرورت آئینی ترامیم کی جائيں گی۔
* عسکری دہشت گردوں، جنہوں نے وطن عزیز کے اسٹریٹجک ایسٹس، پاک فوج اور بے گناہ پاکستانی شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوۓ ہیں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ج ضرورت ہے۔ بے لاگ احتسابی عمل کے ذریعے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو قرار واقعی سزائيں دی جائيں گی۔
* اوقاف کے نظام میں انقلابی اصلاحات کرتے ہوۓ اس کے 2 الگ شعبہ قائم کیے جائیں گے۔ 1۔ شعبہ اوقاف اہلِ سنت 2۔ شعبہ اوقافِ اہل تشیع ان دونوں شعبہ جات کی گورننگ باڈی ميں ان مکاتب فکر کی نمائندہ جماعتوں کی بھرپور نمائندگی یقینی بنائی جاۓ گی