Search This Blog

Thursday, 7 August 2014

Qurban Hussain Jawadi shared Dildar Hussain's photo. 6 hrs · http://khanjawadi.mihanblog.com/

آیت اللہ نوری ہمدانی وہابیوں کے ساتھ مناظرے کے لیے تیار
بدھ / 06 اگست / 2014 ء : آیت اللہ نوری ہمدانی نے آٹھ شوال جنت البقیع کے انہدام کی برسی کے موقع پر وہابیوں کے اس ناجائز اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وہابیوں کو منطقی طور پر مناظرے کی دعوت دی ہے۔
آیت اللہ نوری ہمدانی کے پیغام میں آیا ہے کہ آٹھ شوال کا دن بیدار ضمیر مسلمانوں اور اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کے غم کو تازہ کر دیتا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ یہ اقدام اس ناجائز فرقے کے ہاتھوں انجام پایا ہے جو قرآن اور سنت کے برخلاف قبروں پر مقبرے تعمیر کرنے اور ان کی زیارت کرنے کو شرک سمجھتے ہیں۔
انہوں نے اس فرقے کو اسلام کے نام پر دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم کئی بار اعلان کر چکے ہیں کہ منطقی طریقے سے تمام مسائل پر فرقہ وھابیت سے مناظرہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور وہابیوں کی کتابوں سے انہیں جواب دیں گے۔ لیکن یہ فرقہ کبھی بھی حاضر نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ تشدد پسندانہ کاروائیوں کے ذریعے اسلام کو بدنام کر رہا ہے اور وحشیانہ طریقے سے مسلمانوں کا خون بہانے میں مصروف ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی کے پیغمام میں مزید آیا ہے کہ فرقہ وہابیت کے ہاتھوں تباہ ہونے والے تمام اسلامی مقدسات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تمام مسلمانوں کو ان مسائل کے حل کے لیے اتحاد و اتفاق کی 
دعوت دیتے ہیں۔