Search This Blog

Thursday, 7 August 2014

Shia Markaz Official 3 mins · عراقی ہلال احمر نے گزشتہ روز منگل کویہ اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد داعش نے عراق کے صوبہ

عراقی ہلال احمر نے گزشتہ روز منگل کویہ اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد داعش نے عراق کے صوبہ نینوی کے السبایا مارکیٹ میں اب لڑکیوں کوفروخت کرنا شروع کیا ہے،ذرائع کو عراقی ہلال احمرکے ترجمان محمدالخزاعی نے اس بات پرشدید مذمت کرتے ہوئےبتایا کہ دہشت گرد داعش نے اب ایزیدی اور عیسائی عورتوں کواغواکرکے بازاروں میں فروخت کرنا شروع کیا ہے، الخزاعی نے یہ بھی انکشاف کیاکہ اس دہشت گردداعش نے تلعفرائرپورٹ سے درجنوں ترکی،ایزدی اورعیسائی خاندان کواغواکیا پھران کے مردوں کوقتل کیا اورعورتوں کوفروخت کرناشروع کیا،لہٰذا ان کا انسانی حقوق کی تنظیمیں،عالمی برادری اور عراقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ صوبہ نینوی میں جاری انسانیت سوزمظالم کے خاتمے کے لئے فورا اقدام کریں۔