Search This Blog

Thursday, 7 August 2014

Shia Markaz Official 7 mins · موسوعۃ العراق ویب سائٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے بدھ کو یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان خواتین کو موصل

موسوعۃ العراق ویب سائٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی ذرائع نے بدھ کو یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ داعش کے دہشت گردوں نے ان خواتین کو موصل اور تلعفر شہر میں اپنے ٹھکانے پر پہنچا دیا ہے تاکہ انہیں اور مبینہ جہاد النکاح کے نام پر استعمال کریں۔
عراق کی ریڈ كراس کمیٹی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے جنگجوؤ عیسائی اور ایزدی فرقے کی لڑکیوں اور عورتوں کا اغوا کرنے کے بعد انہیں تلعفر میں نامعلوم مقام لے جا رہے ہیں تاکہ ان کو کنیز کے طور پر فروخت کر سکیں۔
اسی طرح عراق کے كردستان صوبے کے اعلی عہدیداروں نے بدھ کو بتایا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر ان لوگوں کو بچانے کی کوشش نہ کی گئی کہ جنہوں نے داعش سے بچنے کے لئے سنجار کے پہاڑوں میں پناہ لے رکھی ہے، تو وہ بھوک سے مر جائیں گے۔
داعش کے دہشت گردوں نے سنجار کے دو دنوں سے غاصبانہ قبضے کے دوران ایزدی فرقے کے 88 لوگوں کو قتل کیا اور دسیوں افراد نے موت کے خوف سے اپنا مذہب تبدیل کر لیا ہے۔