Search This Blog

Friday, 8 August 2014

Shia Markaz Official August 7 at 6:24pm ·



جمیعت اسلامی عراق نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان 6 ممالک کے نام بتائے گئے ہیں جن کی پشت پناہی دھشت گرد گروہ داعش کو حاصل ہے ۔ جمیعت اسلامی جو کہ عراق میں اہلسنت کی سب سے زیادہ مستند علمی اور فکری مرکز سمجھا جاتا ہے نے اپنے بیان میں ان عرب ممالک پر شدید تنقید کی ہے جو داعش کو فکری،مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کر رہے ہیں ۔
اس بیان میں سعودی عرب سمیت تیونس،الجزائر،مراکش،مصر اور لیبیا کو اس دھشت گرد گروہ کا پشت پناہ کہا گیا ہے اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب اس دھشت گرد گروہ کو یہ ممالک اپنی جان کے سرپے دیکھتے ہیں تو کبھی کبھی ان کے خلاف بھی بیان دے دیتے ہیں لیکن اصل میں داعش کے حامی یہی ہیں